خطبات محمود (جلد 37) — Page 196
$1956 196 (17 خطبات محمود جلد نمبر 37 نہ صرف اپنے بھائیوں سے بلکہ غیروں سے بھی محبت، ہمدردی اور شفقت کا سلوک کرو یہی وہ روح ہے جس سے جماعتیں زندہ رہتی اور ترقی کرتی ہیں فرموده 27 را پریل 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”جیسا کہ میں نے پچھلے سے پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا جو اخبار میں بھی چھپ چکا ہے کہ گرمی کی وجہ سے میری طبیعت کچھ خراب ہو گئی تھی لیکن ڈاکٹروں نے پتا لگا لیا کہ دراصل انتڑیوں اور معدہ کی خرابی اس کا اصل باعث ہے۔چنانچہ ان کے علاج سے طبیعت بحال ہوئی۔لیکن جب جسم پر کوئی خاص اثر پڑتا ہے تو باقی تمام اعصاب بھی مضمحل ہو جاتے ہیں۔نب میں ربوہ سے چلا ہوں تو میری طبیعت بڑی خراب تھی لیکن جب ہم پیل پہنچے تو باوجود اس کے کہ ایک پچھلے مقام پر جہاں ہم نے کچھ دیر کے لیے قیام کرنا تھا ہماری ایک موٹر جس میں مستورات سوار تھیں غلطی سے آگے نکل گئی اور اس کی وجہ سے طبیعت میں سخت گھبراہٹ اور تشویش پیدا ہوئی، پھر بھی پیل پہنچتے ہی طبیعت اتنی اچھی ہو گئی کہ یوں معلوم ہوتا تھا