خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 185

$1956 185 خطبات محمود جلد نمبر 37 کہ کھانسی دور ہو گئی۔اس لیے اب کسی علاج اور احتیاط کی ضرورت نہیں۔پس کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومن کا کام اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔مگر زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے کہ مومن کو خود بھی دعاؤں اور جدوجہد سے کام لینا پڑتا ہے۔پس دعائیں کرو اور پہلے سے زیادہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جسم میں بیماری کا تلاش کرنا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے تاریک مکان میں سوئی تلاش کرنا۔اگر بیماری نظر آ جائے تو یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل کی علامت ہوتی ہے۔پس جن دوستوں کو خوابیں آتی ہیں انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کو سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بشارت دی ہے کہ اگر تم دعائیں کرو گے تو یہ اچھے ہو جائیں گے۔گویا اللہ تعالیٰ نے ان کا حوصلہ بڑھا دیا ہے اور حوصلہ بڑھ جائے تو یہ بھی بڑی اچھی بات ہوتی ہے۔حوصلہ اگر جائے تو اچھے بھلے آدمی کی جان نکل جاتی ہے۔1 : القصص : 86 2 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 271، 272 مصر 1936ء (الفضل 25 اپریل 1956ء) 3 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 279 مصر 1936 ء، وصحیح مسلم كتاب الجهـاد بـاب ، الامداد بالملائكة فى غزوة بدر و اباحة الغنائم