خطبات محمود (جلد 37) — Page 82
$1956 (7 82 88 خطبات محمود جلد نمبر 37 خدمت دین کرنے والے نو جوانوں سے خطاب شادی، اولاد اور دیگر معاملات میں سلسلہ کے مفاد کو بہر حال مقدم رکھو پاکستانی احمدیوں کی طرح بیرونی ممالک کی احمدی جماعتوں کو بھی مالی قربانی میں با قاعدگی کے ساتھ حصہ لینا چاہیے (فرموده 17 فروری 1956ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ خطبات میں جامعہ المبشرین کے طلباء کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ انہیں اپنے دماغوں سے کام لے کر سلسلہ سے تعاون کرنا چاہیے اور پھر یہ بھی بتایا تھا کہ طلباء کے متعلق بعض غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جو دور ہو گئی ہیں۔کیونکہ طلباء نے متفقہ طور پنے پرنسپل کی معرفت ایک درخواست دی ہے جس میں انہوں نے اس قسم کے خیالات سے براءت کا اظہار کیا ہے۔پس جہاں تک اس معاملہ کا تعلق تھا وہ تو ختم ہو چکا ہے لیکن اسی سلسلہ میں میں آج طلباء کو ایک اور بات کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں۔طلباء کو یہ امر اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے تعاون کے بغیر تبلیغ کامیاب نہیں ہوسکتی۔آج وہ اپنے آ وہ اپنے آپ کو لڑکا سمجھتے ہیں لیکن چونکہ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے