خطبات محمود (جلد 37) — Page 563
$1956 563 48 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری صحت میں برکت دے تاکہ میں اسلام اور احمدیت کی اور زیادہ خدمت کرسکوں فرموده 7 دسمبر 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اسلام میں نماز کے لیے جو لفظ رکھا گیا ہے وہی لفظ دعا کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔پس مسلمان کی نماز دعا ہوتی ہے اور اس کی دعا نماز ہوتی ہے۔کیونکہ نماز کی غرض یہ ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعا کی جائے اور اس سے اپنی ضرورتیں مانگی جائیں۔اور جو شخص اس غرض کو پورا کرتا ہے وہ حقیقی نماز پڑھتا ہے۔اور جو شخص اس غرض کو پورا نہیں کرتا بلکہ رسمی طور پر اوٹھک بیٹھک کرتا ہے وہ در حقیقت نماز نہیں پڑھتا۔کیونکہ نماز کا اصل مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے بار بار دعا کی جائے اور اُس کا فضل مانگا جائے اور یہ یقین رکھا جائے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی وجود ہماری حاجت روائی نہیں کر سکتا۔