خطبات محمود (جلد 37) — Page 536
$1956 536 خطبات محمود جلد نمبر 37 کہ علاقہ میں ان کا اثر ہے اور ان کے ادنیٰ سے اشارہ پر لوگ ان کی امداد کرنے کے لیے ، آجائیں گے۔ایک دفعہ ان کے ضلع میں ایک ای۔اے سی نے تنظیم اہل سنت والجماعت شروع کی اور اس کا ایک اخبار جاری کیا۔وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے حضور! ان کا مقابلہ کیجیے۔میں نے کہا خان صاحب گھبرائیے نہیں۔یہ تنظیم خود بخود ٹوٹ جائے گی آپ کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔یہ لوگ احرار کی طرح اُٹھے تھے اور 1953ء کے قریب انہوں نے شرارتیں کیں لیکن خدا تعالیٰ نے انہیں جلد ہی ختم کر دیا۔دوسرا جنازہ میں مہر غلام حسین صاحب سیالکوٹی کا پڑھاؤں گا۔مہر صاحب مولوی نذیر احمد صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے والد تھے۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے ان کا جنازہ پڑھا دیا تھا لیکن دفتر والے کہتے ہیں کہ میں نے ان کا جنازہ نہیں پڑھایا۔بہر حال میں نماز کے بعد ان کا جنازہ بھی پڑھاؤں گا“۔(الفضل 23 نومبر 1956ء) 1 : ترندی ابواب الاطعمة باب ماجاء في التسمية على الطعام 2 : ابوداؤد كتاب اللباس باب مَا يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيْدًا : ابوداؤد كتاب اللباس باب ما يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيْدًا 4 : ابوداؤد كتاب اللباس باب ما يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا 5 :بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء عِنْدَ الاسْتِخَارَة 6: كنز العمال جلد 1 صفحه 555 مطبوعه دمشق 2012 حدیث نمبر 2491 7 : الفاتحة : 2 8 : يونس : 11 9 : المائدة: 120 10 : الفجر : 28، 29 11 : البقرة : 116