خطبات محمود (جلد 37) — Page 463
$1956 463 41 خطبات محمود جلد نمبر 37 كنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یہ آیت ہر مسلمان کا فرض قرار دیتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی کرتے ہوئے ہر پہلو سے بنی نوع انسان کی خدمت کرے (فرموده 19 اکتوبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یوں تو قرآن کریم سارے کا سارا ہی معارف اور نکات سے بھرا پڑا ہے۔مگر اس کے بعض حصے ایسے ہیں جن میں متعدد مضامین اس طرح پاس پاس آ جاتے ہیں کہ حیرت آتی ہے اور تعجب ہوتا ہے کہ تھوڑی سی جگہ میں کتنے اہم مضامین کو جمع کر دیا گیا ہے۔سورۃ آل عمران کا وہ رکوع جس کی ایک آیت میں اس وقت پڑھوں گا وہ بھی ایسا ہی ہے۔اس میں ایک طرف مسلمانوں کی ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں اور دوسری طرف اہل کتاب کی آئندہ ترقیات