خطبات محمود (جلد 37) — Page 450
$1956 450 خطبات محمود جلد نمبر 37 سچے مومن ہیں تو اس قرآنی وعدہ کے مطابق ضروری تھا کہ اگر مسلمانوں میں سے پانچ لاکھ احمدی مرتد ہوئے ہیں تو کم سے کم پچاس لاکھ عیسائی یا ہندو مسلمان ہو کر ان غیر احمد یوں میں مل جاتا۔اگر ایسا نہیں ہوا تو معلوم ہوا کہ احمدی مرتد نہیں اور غیر احمدی سچے مومن نہیں اور یا پھر خدا تعالیٰ اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکا۔اگر دس افراد کی بھی ایک قوم سمجھ لی جائے اور پانچ لاکھ احمدی ان کے خیال میں مرتد ہو گئے تھے تو پچاس لاکھ غیر مذاہب کے لوگ اسلام میں داخل ہو جانے چاہیں تھے۔اور اگر پانچ لاکھ احمدیوں کی بجائے پچاس لاکھ غیر مذاہب والے اسلام میں داخل ہو جاتے تو مسلمانوں کو کتنا فائدہ ہوتا۔اس صورت میں تو انہیں پانچ لاکھ افراد کے احمدی ہو جانے سے ذرہ بھر بھی نقصان نہ ہوتا بلکہ فائدہ ہی فائدہ ہوتا اور یہی وہ بشارت ہے جو اس آیت میں مسلمانوں کو دی گئی ہے اور ان کے حوصلوں کو بلند کیا گیا ہے۔پھر قوم کا لفظ وسیع ہے۔ممکن ہے اس سے سو سو افراد کا گروہ مراد ہو اور اگر سوسو مراد لیا جائے تو چاہیے تھا کہ پانچ لاکھ احمدیوں کے بدلہ میں قرآنی وعدہ کے مطابق پانچ کروڑ ہندو یا عیسائی مسلمان ہو جاتے اور ان پانچ کروڑ کا آنا یقیناً مسلمانوں میں سے پانچ لاکھ غریب زمینداروں کے نکل جانے سے بہت بہتر ہوتا۔بہر حال خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ اگر ایک شخص نظام دینی سے الگ ہو جائے تو وہ اُس کے بدلہ میں ایک قوم لایا کرتا ہے۔اب یہ قوم یا تو ہندوؤں میں سے آتی یا عیسائیوں میں سے آتی دونوں صورتوں میں موجودہ احمدیوں سے بہتر ہوتی کیونکہ یہ دونوں قو میں احمدیوں سے زیادہ مالدار اور طاقتور ہیں۔اگر خدا تعالیٰ ایک ایک احمدی کے بدلہ میں دس دس ہندو بھی اسلام میں لاتا تو پچاس لاکھ ہندو اسلام میں داخل ہو جاتے۔تم اندازہ لگائی سکتے ہو کہ اس سے مسلمانوں کی کتنی طاقت بڑھ جاتی۔یا اگر امریکہ اور یورپ سے پچاس لاکھ افراد اسلام میں داخل ہو جاتے تو مسلمانوں کو پانچ لاکھ احمدیوں کا نکلنا جو اُن کے خیال میں مرتد ہو گئے ہیں اتنا بھی بُرا معلوم نہ ہوتا جتنا ایک مچھر کا مر جانا بُرا معلوم ہوتا ہے۔اور جس طرح لوگ فلٹ 2 سے مچھر مارنے پر خوش ہوتے ہیں اسی طرح دوسرے مسلمان احمدیوں کے نکل جانے پر خوش ہوتے کیونکہ ادھر ایک احمدی ہوتا اُدھر انہیں تار آ جاتی کہ امریکہ یا یورپ میں دس عیسائی مسلمان ہو گئے ہیں۔اب یا تو علماء کا احمدیوں کو مرتد کہنا جھوٹ ہے اور ی