خطبات محمود (جلد 37) — Page 448
1956ء 448 (40) خطبات محمود جلد نمبر 37 يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ یہ آیت بتاتی ہے کہ دینی نظام سے الگ ہونے والوں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ مومنین سے کیا سلوک فرماتا ہے (فرموده 12 راکتوبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو ہر نظام اپنے ساتھ اپنے ممبروں کے لیے کچھ سہولتیں رکھتا ہے۔ اگر وہ نظام دینی ہو تو اُس نظام کو چھوڑنے والا اُن تمام سہولتوں سے جو اُس نظام میں دینی ترقی اور اُس کی اشاعت کے لیے رکھی گئی ہوں محروم ہو جاتا ہے۔ اور اگر اُس نظام دینی پر چلنے والے سچے ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ باہر سے اور آدمی لے آتا ہے جو پہلوں کے قائم مقام ہو جاتے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ - 1- یعنی اے ایمان والو! اگر تم میں سے کوئی ایک شخص بھی تمہارے نظام دینی سے الگ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اُس کے بدلہ میں تمہیں ایک قوم دے گا جو مومنوں کے ساتھ نہایت انکسار کا تعلق رکھنے والی اور کفار کی شرارتوں کا نہایت دلیری سے