خطبات محمود (جلد 37) — Page 31
$1956 31 خطبات محمود جلد نمبر 37 اس طرح ان انگوٹھیوں کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی انگوٹھی سے براہ راست تعلق ہو جائے گا۔گویا الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ نگ بھی ہوگا اور وہ عکس بھی نگ کے نیچے دبایا ہوا ہو پھر اس قسم کی انگوٹھیاں مختلف ممالک میں بھیج دی جائیں۔مثلاً ایک انگوٹھی امریکہ میں رہے، ایک انگلینڈ میں رہے، ایک سوئٹزر لینڈ میں رہے، اسی طرح ایک ایک انگوٹھی دوسرے ممالک میں بھیج دی جائے تا اس طرح ہر ملک میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تبرک محفوظ رہے۔پچھلے دنوں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پرانی تحریر ملی تھی۔میں نے وہ تحریر انڈونیشیا بھیج دی ہے تا اس امانت کو وہاں محفوظ رکھا جائے اور اس سے وہاں کی جماعت برکت حاصل کرے۔مگر الہام میں کپڑوں کا ذکر ہے یعنی خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ الہام فرمایا تھا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ اس لیے چاہیے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کو ایسی جگہوں پر بھجوا دیں جہاں کیڑا نہیں لگتا۔تا کہ وہ زیادہ لمبے عرصہ تک محفوظ رہیں۔بہر حال نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسلام کی خدمت کریں تا کہ ان کو بھی یہ دن دیکھنا نصیب ہو کہ ان کے ذریعہ سے ملکوں کے ملک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئیں اور اسلام کا جھنڈا وہاں گاڑ دیا جائے۔یہ معمولی بات نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی اور بڑی خوشی کی بات 1 کیلومل : ایک جلاب آور مرکب 2 متی باب 12 آیات 24 تا 27 3 : تذکرہ صفحہ 10 ،195 طبع چہارم الفضل 8 فروری 1956ء)