خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 419 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 419

1956ء 419 38 خطبات محمود جلد نمبر 37 اگر تم قرآن کریم کو اس یقین سے پڑھو کہ اس میں ہر اعتراض کا جواب موجود ہے تو اس کے مطالب تم پر آپ ہی آپ کھلتے چلے جائیں گے اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی راہنمائی حاصل ہو جائے گی (فرموده 28 ستمبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”ہمارے ملک کے لوگوں میں عام طور پر یہ عیب پایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ لوگوں کی اچھی باتوں کو بھی صرف اس لیے کہ اُن پر ایک زمانہ گزر چکا ہے نظر انداز کر دیتے ہیں اور اُن سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ كُلُّ جَدِيدٍ لَذِيذ شاید ہمارے ملک کے لیے ہی کہا گیا ہے ورنہ یورپ والوں کو دیکھا جائے تو وہ اپنے سکولوں میں اٹھارویں صدی کے آخر تک سپین کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھاتے رہے ہیں اور اب تک وہ ان علوم کی تلاش میں لگے