خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 399

$1956 399 36 خطبات محمود جلد نمبر 37 سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ہر قوم اور ہر زمانہ کے لوگوں کے لیے ہدایت اور راہنمائی کا سامان مہیا فرما دیا ہے موجودہ فتنہ میں حصہ لینے والوں کے لیے صحیح رستہ یہ تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں کرتے اور مخالف اخبارات کے بیانات کی تردید شائع کراتے (فرموده 14 ستمبر 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو سورۃ فاتحہ قرآن کریم کی ایک ایسی سورۃ ہے جو ہر جگہ پر کام آ جاتی ہے۔یوں تو سارا قرآن ہی ایسا ہے جو نور اور ہدایت سے معمور ہے لیکن سورۃ فاتحہ میں یہ خوبی ہے کہ یہ سات چھوٹی چھوٹی آیتوں کی سورۃ ہے اور قرآن کریم کے تمام مضامین اجمالی طور پر اس کے اندر پائے جاتے ہیں۔میں ابھی بچہ تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک فرشتہ نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھائی ہے۔یہ خواب میں نے اپنی ناتجربہ کاری کی وجہ سے