خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 258

$1956 258 25 خطبات محمود جلد نمبر 37 ہمارا خدا زندہ اور قادر خدا ہے جو پہلے کی طرح آج بھی اپنی زندگی اور قدرت کے غیر معمولی نشان ظاہر کر رہا ہے (فرمودہ 29 جون 1956ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج میں اس مضمون پر خطبہ دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے۔یہ مضمون در حقیقت سورۃ فاتحہ کا حصہ ہے مگر مسلمانوں کی توجہ اس کی طرف نہیں پھری۔مثلاً جب م اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ 1 کہتے ہیں تو پرانے مفسرین بھی اس تفسیر میں لگ جاتے ہیں اور ہم بھی یہی تفسیر شروع کر دیتے ہیں کہ ہمارا خدا انسانوں کا بھی خدا ہے اور جانوروں کا بھی خدا ہے اور کیڑوں مکوڑوں کا بھی خدا ہے۔اسی طرح وہ ہندوستانیوں کا بھی خدا ہے اور ایرانیوں کا بھی خدا ہے اور امریکنوں کا بھی خدا ہے۔اور ہمیں یہ بھول جاتا ہے کہ الْعَلَمِيْنَ میں جن جہانوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ زمانہ کے لحاظ سے بھی ہو سکتے ہیں۔