خطبات محمود (جلد 37) — Page 210
$1956 210 18 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوستوں کو چاہیے کہ وہ رمضان کے باقی ایام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں (فرمودہ 4 مئی 1956ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” یہاں پہنچنے پر شاید بلندی کی وجہ سے یا سردی کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ پانی موافق نہیں آیا میری طبیعت پہلے تین چار دن بہت خراب رہی لیکن آج سے خدا تعالیٰ کے فضل سے افاقہ شروع ہوا ہے۔یہ رمضان کے دن ہیں اور رمضان کی فضیلت جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں بیان ہوئی ہے نہایت اہم ہے۔قرآن کریم سے لگتا ہے کہ رمضان کے دنوں میں مومنوں کی دعائیں خاص طور پر قبول کی جاتی ہیں۔1 اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے دنوں کی فضیلت بہت کثرت سے بیان فرمائی ہے۔پس دوستوں کو چاہیے کہ اب جو تھوڑے سے دن باقی رہ گئے ہیں ان میں وہ خاص طور پر دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل ان پر نازل ہو اور وہ رمضان کی برکات سے پورا فائدہ