خطبات محمود (جلد 37) — Page 209
خطبات محمود جلد نمبر 37 فَارْ 209 $1956 اچھی طرح سمجھ لو کہ مومن وہی ہے جو دوسروں کے لیے اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہو اور آپ نیچے ہو کر بھی اپنے بھائی کو اونچا کرنے کی کوشش کرتا ہو۔جیسے قرآن کریم میں ستَبِقُوا الْخَيْرَتِ و کے الفاظ میں مومن کا یہ خاصہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو اِن سے نیچے ہوں اُن کی کو کھینچ کر آگے لاتے ہیں۔پس ہمیشہ اپنے بھائیوں سے بلکہ اگر ممکن ہو تو غیروں سے بھی نیکی اور حسن سلوک کرو اور اُن کے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دو۔اور انہیں اونچا کرنے اور ترقی کے میدان میں آگے لے جانے کی کوشش کرو کیونکہ جو دوسرے کے حق میں نیکی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے بھی نیکیوں کے میدان میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔الفضل 28 جون 1956ء) 1: وَالَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ (الانفال : 64) 2 سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه 1015 تا 1017 شأن نعيم في تخذيل المشركين عن المسلمين دمشق 2005ء 3 سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه 1017 تا 1019 دبيب الفرقة بين المشركين دمشق 2005ء 4 سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه 1019،1018 ارسل الرسول حذيفة ليتعرف ماحل بالمشركين و رجوع حذيفة الى الرسول بتخاذل المشركين | دمشق 2005ء 5 : وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوْاوَ تَذْهَبَ رِيحُكُمْ (الانفال: 47) 6 : مستدرک حاکم جلد 3 صفحه 475 بيروت 1978ء 7 : جامع الترمذی ابواب تفسير القرآن عن رسول الله باب سورة المنافقين : لَبِنْ بَسَطتَ إِلى يَدَكَ لِتَقْتُلَنِى مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِى إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ (المائدة: 29) 9: البقرة: 49