خطبات محمود (جلد 37) — Page 7
خطبات محمود جلد نمبر 37 7 $1956 نیلا گنبد کو ہی لے لو اس وقت اس علاقہ میں بہت سے احمدی آباد ہیں لیکن کسی زمانہ میں یہاں مستری محمد موسی صاحب اکیلے آئے تھے۔اب اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد میں ہی اتنی برکت دی ہے کہ ان کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے اور پھر انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر لی ہے۔اسی طرح منشی محبوب عالم صاحب ان کے کلرک تھے۔ان کا خاندان بھی احمدی ہو گیا۔ب خدا تعالیٰ کے فضل سے ان دونوں کی اولاد اتنی ہے کہ اس کی تعداد لاہور کی پرانی جماعت کی تعداد سے زیادہ ہے۔تو یاد رکھو! کہ نہ صرف اللہ تعالیٰ مومنوں کی کوششوں کو ضائع نہیں کرتا بلکہ وہ ان کی اولادوں کو بھی بڑھاتا ہے۔پس تم اپنے آپ کو سلسلہ کے لیے مفید وجود بناؤ اور ایسا مفید وجود بناؤ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دوستوں، رشتہ داروں اور ملنے والوں کو ایک سے ہزار کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا فرمائی تھی کہ اک سے ہزار ہوویں“۔1 یہ دعا آپ کی صرف جسمانی اولاد کے متعلق نہیں ہو سکتی کیونکہ جسمانی اولاد ایک سے ہزار بہت کم ہوتی ہے۔ایک سے ہزار روحانی اولاد ہوتی ہے۔سو یہ دعا تمہارے لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ تم ایک سے ہزار ہو جاؤ۔لیکن جس طرح لاہور کی جماعت کے سرکردہ احباب کام کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں تو وہ ایک سے دو بھی نہیں ہو سکتے۔اگر تم ایک سے ہزار ہو تے تو اس وقت لاہور میں جماعت احمدیہ کی تعداد پندرہ لاکھ ہوتی۔اس وقت لاہور کی کل آبادی دس لاکھ ہے۔گویا اگر جماعت کی تعداد ایک سے ہزار کی صورت میں ترقی کرتی تو وہ لاہور کی موجودہ تعداد سے ڈیوڑھی ہوتی۔پھر تم اپنے کاموں میں بھی توسیع کرو۔سارے لوگوں کو نوکریوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔بلکہ انہیں دوسرے کاموں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔مثلاً تجارت کا پیشہ بہت اہم ہے۔لیکن ہماری جماعت کی اس طرف بہت کم توجہ ہے۔میں نے رویا میں دیکھا ہے کہ میرے ہاتھ میں ایسے لوگوں کا فائل ہے جو سلسلہ کے مخالف ہیں۔اُس فائل میں کچھ باتیں ہمارے خلاف ف لکھی ہیں۔میں کہتا ہوں یہ باتیں انہوں نے اپنا بجٹ بننے کے بعد لکھی ہیں۔