خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 186

$1956 186 16 خطبات محمود جلد نمبر 37 حکومت سپین تبلیغ اسلام کو قانون کے زور سے بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے تمام مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کریں اور سپین اور دیگر عیسائی حکومتوں سے احتجاج کریں (فرمودہ 20 را پریل 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے اپنی بیماری کی شکایت کی تھی۔مگر ساتھ ہی میں نے کہا تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے ڈاکٹروں کی توجہ معدہ اور انتڑیوں کے علاج کی طرف ہوئی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے آثار صحت شروع ہو گئے۔چنانچہ اس ہفتہ کا اکثر حصہ اچھا گزرا اور طبیعت ٹھیک رہی۔مگر پھر گرمی کے بڑھ جانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی دور قبض کی تو ایسی سخت شکایت پیدا ہوئی کہ باوجود قبض کشا دوا کھانے کے اجابت نہ ہوئی۔اسی طرح چکروں کی بھی شکایت رہی۔گو اس قسم کے چکر نہیں آتے جیسے پہلے آیا کرتے تھے مگر درمیان میں جو آرام اور سکون حاصل ہوا تھا وہ گرمی کے وقت جاتا رہتا ہے۔