خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 562

562 $1956 خطبات محمود جلد نمبر 37 زور لگائے۔پھر آٹھ ایکڑ کا بھی چندہ دے اور اُس ایک کنال سے جو آمد ہو وہ بھی ساری کی ساری دے دے۔اس طرح اُسے بہت زیادہ ثواب ملے گا اور جماعت کی آمد بھی بڑھ جائے گی۔اگر سارے زمیندار اس طرح کرنے لگ جائیں تو اگر چہ وہ اب بھی چندہ دیتے ہیں لیکن پھر ان کا چندہ دُگنا یا تین گنا ہو جائے گا کیونکہ جب وہ ایک کنال کی پیداوار آٹھ ایکڑ کے علاوہ سلسلہ کے لیے دیں گے تو خدا تعالیٰ اُن کے آٹھ ایکٹر میں بھی پیداوار زیادہ کر دے گا اور وہ چندہ بھی زیادہ ہو جائے گا اور پھر یہ کنال جو سلسلہ کے لیے بوئی گئی ہے اس کی آمد بھی سلسلہ کو ملے گی نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کا چندہ اگلے سال ڈگنا تگنا ہو جائے گا۔کچھ مدت تک دوستوں نے میری اس بات پر عمل کیا لیکن افسوس ہے کہ اب اس میں سستی واقع ہو گئی ہے۔اگر دوست اس پر عمل کرنے لگ جائیں تو یقیناً ان کو اور ان کی اولادوں کو دین کی ایسی خدمت کرنے کی توفیق ملے گی جو مثال کے طور پر قائم ہو جائے گی۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد دو جنازے پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ تو باہر پڑا ہے یعنی ہماری مسجد کے جو مؤذن ہیں ان کی والدہ کا جنازہ ہے۔دوسرے میاں غلام حسین صاحب اوورسیئر جو یہاں بجلی کا کام کرتے ہیں اُن کی لڑکی فوت ہو گئی ہے اور انہوں نے جنازہ پڑھانے کے لیے کہا ہے۔اس لیے ان کی لڑکی کا بھی میں ساتھ ہی جنازہ پڑھاؤں گا۔1 : الفاتحة: 5 (الفضل 12 دسمبر 1956ء) 2: الحشر : 12 3 : ابن ماجہ ابواب الفتن باب بَدَء الأَسْلَام غَرِيبًا 4 : بخاری کتاب بدء الخلق باب ذِكْرُ الْمَلائِكَة 5 : بخاری کتاب المناقب باب اخاء النبي صلى الله عليه وسلم بين المهاجرين والانصار 6 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1319 ،1320 مطبوعہ دمشق 2005ء 7 : ٹوہ: ٹوہ میں رہنا: تلاش میں رہنا ، عیب ڈھونڈنے کے درپے رہنا۔