خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 522 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 522

خطبات محمود جلد نمبر 37 ا 522 $1956 قریب زمانہ میں ہی میں نے ایک خواب دیکھا جس میں مجھے اپنی عمر پینتالیس سال بتائی گئی۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور رو پڑا اور میں نے کہا حضور! بیعت کے بعد تو میرا خیال تھا کہ حضور کے الہاموں اور پیشگوئیوں کے مطابق احمدیت کو جو ترقیات نصیب ہونے والی ہیں انہیں دیکھوں گا مگر مجھے تو خواب آئی ہے کہ میری عمر صرف پینتالیس سال ہے۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ کے طریق نرالے ہوتے ہیں۔شاید وہ پینتالیس کو نوے کر دے۔چنانچہ کل جو وہ فوت ہوئے تو اُن کی عمر پورے توے سال کی تھی۔اس طرح احمدیت کو جو ترقیات ملیں وہ بھی انہوں نے دیکھیں اور اکسٹھ جلسے بھی دیکھے۔ان کے چار بچے ہیں جو دین کی خدمت کر رہے ہیں۔ایک قادیان میں درویش ہو کر بیٹھا ہے، ایک افریقہ میں مبلغ ہے، ایک یہاں مبلغ کا کام کرتا ہے اور چوتھا لڑکا مبلغ تو نہیں مگر وہ اب ربوہ آ گیا ہے اور یہیں کام کرتا ہے۔پہلے قادیان میں کام کرتا تھا۔لیکن اگر کوئی شخص مرکز میں رہے اور اس کی ترقی کا موجب ہو تو وہ بھی ایک رنگ میں خدمتِ دین ہی کرتا ہے۔پھر ان کی ایک بیٹی بھی ایک واقف زندگی کو بیاہی ہوئی ہے باقی بیٹیوں کا مجھے علم نہیں۔بہر حال انہوں نے ایک لمبے عرصہ تک خدا تعالیٰ کا نشان دیکھا۔جب پینتالیس سال کے بعد چھیالیسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا ایک نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس کی عمر میں مر جانا تھا مگر اب ایک سال جو بڑھا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھا ہے۔جب چھیالیسویں کے بعد سینتالیسواں سال گزرا ہوگا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا ایک اور نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا تی مگر اب دو سال جو بڑھے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں۔جب سینتالیسویں سال کے بعد اڑتالیسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا ایک اور نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا اب تین سال جو بڑھے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں۔جب اڑتالیسویں سال کے بعد اُنچاسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے خدا تعالیٰ کا