خطبات محمود (جلد 37) — Page 219
$1956 219 20 خطبات محمود جلد نمبر 37 ہماری جماعت کو موجودہ ایام میں کثرت کے ساتھ درود پڑھنا چاہیے (فرموده 18 مئی 1956ء بمقام خیبر لاج مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اسلام کا بھیجنے والا تو اللہ تعالیٰ ہے لیکن اس دنیا پر اس کا مرکزی نقطہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آجکل جو دنیا میں چاروں طرف اسلام کے خلاف فتنے پیدا ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کے مٹانے کی کوششیں ہو رہی ہیں ان سارے حملوں کا مرکز بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی کو بنایا جاتا ہے۔عیسائیت کی دشمنی تو درحقیقت اسلام سے ہونی چاہیے کیونکہ وہ ایک مذہب ہے لیکن اگر عیسائیوں کو دیکھا جائے تو ان کی زیادہ تر کتابیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے خلاف ہی لکھی گئی ہیں۔پس ان فتنوں کے ایام میں ہماری جماعت کو کثرت سے درود پڑھنا چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ برکات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوں اور یہ فتنے دنیا سے مٹ جائیں۔تھوڑے ہی دن ہوئے صبح کے قریب اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کی یہ آیت