خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 218 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 218

خطبات محمود جلد نمبر 37 218 $1956 رکھ دیتا ہے۔اس پر ماں باپ بڑے خوش ہوتے ہیں اور وہ اُسے خوب شاباش دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو نے ہی یہ چیز اٹھائی ہے۔اسی طرح یہ کام خدا کا ہے اور اُسی نے کرنا ہے۔اگر دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام بلند ہوگا تو خدا کرے گا اور اگر قرآن کریم کی شریعت قائم ہو گی تو خدا تعالیٰ قائم کرے گا ہم نے تو صرف ہاتھ رکھنا ہے ورنہ کرنا اُسی نے ہے۔سو اس وقت بھی دعا کرو اور عصر کے بعد بھی جب دوست جمع ہوں گے تو اُس وقت بھی هم إِنْشَاءَ اللہ دعا کریں گے۔میں نے اس وقت بتا دیا ہے کہ آج جمعہ ہے اور جمعہ کا دن بھی مبارک ہے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اُس میں بندے جو بھی مانگیں انہیں مل جاتا ہے۔پھر یہ رمضان کا مہینہ ہے اور آخری عشرہ کے ایام ہیں۔گویا یہ دن ہر قسم کی برکات کا مجموعہ ہے۔اس کو ضائع نہیں کی کرنا چاہیے بلکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔الفضل 23 مئی 1956 ء ) 1 : نزول المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحہ 603۔نظارت اشاعت ربوہ 2 : صحيح مسلم كتاب الصَّلاةِ باب الترغيب في الدُّعاء والذكر في آخر الليل والاجابة فيه 3 : ترندی ابواب الجمعة باب في الساعة التي ترجي في يوم الجمعة 4 : البروج: 17-هود : 108 5 : صحیح مسلم کتاب الایمان باب ادنى اهل الجنة منزلةً فِيهَا میں "فَلَقَدْ رَأَيْتُ رسول الله ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ“ کے الفاظ ہیں۔