خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 21

خطبات محمود جلد نمبر 36 $1955 21 3 ہر جماعت جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدوں کی فہرست مکمل کرے اور فور آمرکز میں بھجوائے۔فرموده 28 جنوری 1955ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کئے ہوئے دو ماہ بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ گو وعدوں کا وقت ختم ہونے کے قریب آرہا ہے پھر بھی وعدوں کی رفتار سست ہے۔ابھی تک اس دوماہ سے زائد عرصہ میں جو زائد وعدے وصول ہوئے ہیں وہ گزشتہ سال کے وعدوں کی نسبت ساٹھ فیصدی ہیں بلکہ اس سے بھی کم ہیں۔پھر سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض جماعتیں جو گزشتہ سالوں میں ہمیشہ اول رہی ہیں وہ بھی اس دفعہ بہت سست چل رہی ہیں۔میرے نزدیک اس کی زیادہ تر ذمہ داری تحریک جدید کے دفتر پر ہے۔دفتر کا تمام عملہ نیا ہے۔پرانے لوگوں کو ادھر اُدھر کر دیا گیا ہے۔اس لئے وہ جماعتوں کی صحیح طور پر راہ نمائی نہیں کرتے۔اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں پوچھتا کچھ ہوں اور جواب کچھ ہوتا ہے۔یا میرے سوال کے جواب میں وہ بالکل چپ ہو جاتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ