خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 269

$1955 269 36 خطبات محمود جلد نمبر 36 1۔جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان جانے کی اہمیت 2۔در وصاحب مرحوم نے چالیس سال تک نہایت ثابت قدمی کے ساتھ سلسلہ کی خدمت کی ہے فرموده 19 دسمبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" آج مجھے مرزا عزیز احمد صاحب ( جو محکمہ حفاظت مرکز کے انچارج ہیں) کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اس دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان بہت کم دوست جارہے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ قادیان جانے کے لیے پاسپورٹ اب آسانی سے مل جاتے ہیں اس لیے بہت سے دوست سال کے دوران میں قادیان ہو آئے ہیں۔لیکن یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔کیونکہ قادیان میں سال میں صرف ایک دو دفعہ جانے کی ہی ضرورت نہیں بلکہ جہاں کسی کا کوئی عزیز ہوتا ہے وہاں سوائے اشد مجبوری کے اُسے بار بار جانا چاہیے۔اس لیے اگر دوست سال میں چار دفعہ بھی قادیان ہو آئے ہوں تب بھی جماعت کی عزت اور وقار کی خاطر انہیں اس جلسہ کے موقع پر قادیان جانا چاہیے۔آخر انہیں خیال کرنا چاہیے کہ وہ ہجرت کے بعد اس