خطبات محمود (جلد 36) — Page 209
$1955 209 30 خطبات محمود جلد نمبر 36 تمہاری راتیں اور تمہارے دن دعاؤں میں صرف ہونے چاہئیں تا کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت حاصل ہو (فرموده 28 اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" سب سے پہلے تو میں واقفین زندگی کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں کی عادت ڈالیں۔وہ آئندہ جماعت کے مبلغ بننے والے ہیں اور دعا کے بغیر کوئی مبلغ کامیاب نہیں ہوسکتا۔اور چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس زمانہ میں ان کے لیے راہبر بنایا ہے اور راہبری کے لیے ضروری ہے کہ راہبر تندرست ہو اس لیے تم خصوصیت سے میرے لیے دعائیں کرو۔اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی کو کوئی بشارت ملے تو وہ مجھے بھی اُس سے اطلاع کی دے۔اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ تمہاری دعاؤں سے مجھے صحت ہوگی اور میں تمہارے کام کی نگرانی صحیح طور پر کر سکوں گا اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ خود تمہاری روحانیت ترقی کرے گی۔گویا ایک تیر سے دو شکار ہوں گے۔ایک طرف تمہارا خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھتا جائے گا اور دوسری طرف تم سے کام لینے کا فرض جس انسان کے سپرد کیا گیا ہے اُس کی طاقت ، قوت اور عقل میں ترقی ہوگی اور وہ مناسب طور پر تمہارے کام کی نگرانی کر سکے گا۔یا درکھو جو شخص روحانیت میں ترقی