خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 145 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 145

$1955 145 خطبات محمود جلد نمبر 36 الله عہد کر لینا چاہیے کہ میں اپنے کسی نہ کسی عزیز یا رشتہ دار یا ساتھی کو اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دوں گا۔پھر وہ آگے اپنے ساتھیوں کو اسلام کی خدمت کے لیے تیار کریں اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے۔رفتہ رفتہ اتنے لوگ ہمارے پاس جمع ہو جائیں گے کہ ہم انہیں آسانی کے ساتھ مختلف ممالک میں پھیلا سکیں گے اور ان سے دین کی اشاعت کا کام لے سکیں گے۔جب یہ لوگ اسلام کی اشاعت کے لیے ہر شخص تک پہنچیں گے تو چونکہ ان کے دل اسلام کی طرف پہلے ہی مائل ہیں اس لیے اسلام کی فتح کا دروازہ کھل جائے گا۔اور محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا دنیا میں عزت کے ساتھ قائم ہو جائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی یہ مقام دُور نظر آتا ہے لیکن جب رو پیدا ہوئی تو کامیابی اتنی سرعت کے ساتھ ہوگی کہ ہمیں خود بھی اس پر حیرت ہوگی۔رسول کریم ﷺ کو دیکھ لو! تیرہ سال آپ مکہ میں رہے اور تبلیغ کرتے رہے مگر اس تبلیغ کے نتیجہ میں صرف 80 آدمی آپ پر ایمان لائے۔اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لے گئے تو کی تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ہزاروں لوگ اسلام میں داخل ہونے شروع ہو گئے۔جس طرح بند ٹوٹنے کے بعد سیلاب کا پانی رُک نہیں سکتا اسی طرح جب لوگوں میں ایک روچل جائے تو پھر گروہ در گروہ لوگ سچائی کو قبول کرنے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور کوئی مخالفت ان کو پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔آج ہمیں اسلام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والوں کی ضرورت ہے۔مگر پھر وہ وقت آئے گا کہ وقف کرنے والے اتنی کثرت سے آئیں گے کہ سوال پیدا ہوگا را ہوگا کہ ان واقفین کو سنبھالے کون؟ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے گا؟ مجھے یہ فکر ہے کہ روپیہ کو سنبھالنے والے کہاں سے آئیں گے 4۔اسی کی طرح مجھے بھی یہ فکر نہیں کہ اسلام کی تبلیغ کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے والے کہاں سے آئیں گے۔مجھے یہ فکر ہے کہ وقف کرنے والے اس کثرت سے آئیں گے کہ اُن کو سنبھالے گا کون۔دل کی خدا تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہیں۔جن دلوں کو وہ آپ صاف کر دے گا وہ دین کی خدمت کے لیے آگے آجائیں گے۔پھر اُن کو دیکھ کر سینکڑوں لوگ پیدا ہو جا ئیں گے جو اپنے آپ کو وقف کرنے کے لیے پیش کر دیں گے۔اور اُن سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں پیدا ہو جائیں گے۔