خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 111

$1955 111 20 خطبات محمود جلد نمبر 36 اپنے آبا واجداد کی نیکیوں کو قائم رکھو اور دوسروں کے لیے ابتلاء کا موجب نہ بنو فرموده 9 راگست 1955ء بمقام مسجد لندن) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ اور سورہ فلق کی تلاوت کے بعد فرمایا۔” یہ سورۃ جو اس وقت میں نے پڑھی ہے یہ تین آخری سورتوں میں سے دوسری ہے اور اس میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ 1 کے مقام کی تشریح کی گئی ہے۔غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 2 کے ایک استثنا کا ذکر تھا۔یعنی دعا یہ سکھائی گئی تھی کہ اے اللہ ! تو ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔اُن لوگوں کا راستہ جن پر تیرے انعام ہوئے۔اُن لوگوں کا نہیں جو انعام حاصل کرنے کے بعد مَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ ہو گئے یا ضالین بن گئے۔قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ 3 میں بھی اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔پہلے تو فرمایا کہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تو کہ کہ میں اُس خدا کی پناہ طلب کرتا ہوں جو فلق کا خدا ہے۔یعنی ہر نئی پیدائش اور ہر نئی نعمت کا خدا ہے۔اب نام تو اس کا فلق رکھا جو بظاہر ایک مفید چیز نظر آتی ہے۔مگر