خطبات محمود (جلد 36) — Page 90
$1955 90 90 خطبات محمود جلد نمبر 36 نہیں کہ کل کو یہ لوگ اپنی شرارت میں کامیاب ہو جائیں گے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب مکہ فتح ہوا تو رسول کریم ﷺ نے اپنے دشمنوں سے فرمایا کہ لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - ظاہری عقل نے کہا کہ آپ نے بڑی نادانی کی ہے۔وہ قوم جو تیرہ سال سے تکالیف دے رہی تھی اور جس کی شرارتیں متواتر چلی آرہی تھیں آج وہ اتفاقاً قابو آ گئی ہے اور یہ اُسے معاف کر رہے ہیں۔کل کو اگر پھر انہوں نے شرارت کی تو پھر کیا ہو گا۔چنانچہ عملی نمونہ بھی خدا تعالیٰ نے دکھا دیا لا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلانے والا بھی مالک تھا۔اس لئے جو خرابیاں اس کے نتیجہ میں عقلی طور پر پیدا ہوسکتی تھیں وہ بھی پیدا نہ ہوئیں۔چنانچہ بعد میں مکہ والوں کی طرف سے پھر شرارتیں ہوئیں اور مسلمان ایسی جگہ پر پھنس گئے کہ ان کا نکلنا مشکل ہو گیا۔مکہ کے لوگ شدید دشمن ہو گئے۔ابوسفیان ( یہ ایک اور شخص ہے جو مکہ کا رئیس تھا ) بیان کرتے ہیں کہ میں ہر وقت یہ سوچتار ہتا تھا کہ کوئی موقع پیش آئے تو رسول کریم ﷺ کو قتل کردوں۔ایک دفعہ رسول کریم وہ اکیلے مل گئے تو میں نے کہا ب میرا موقع آیا ہے اب میں آپ کو قتل کر دوں گا۔لیکن جب میں رسول کریم ہے کے آگے آیا تو آپ نے فرمایا کہ اور آگے آؤ۔آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ تمہارے کی دل کو صاف کرے اور تمہارے سینہ سے تمام بغض اور کدورتیں نکال دے۔وہ کہتے ہیں کہ میرے اندر ایک تبدیلی پیدا ہوگئی حالانکہ میں گھر سے اس نیت سے نکلا تھا کہ موقع مل جائے تو رسول کریم کو قتل کر دوں گا۔لیکن رسول کریم ﷺ کے میرے سینہ پر ہاتھ رکھ کر یہ فرمانے سے ایک طوفان تھا جو میرے دل میں اٹھا اور میں نے اسلام قبول کر لیا 3۔اب دیکھو لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلوانا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔مگر کہلوانے والا کہتا ہے کہ ہم آج بھی مالک ہیں اور کل بھی مالک ہیں۔اگر پھر یہ قوم شرارت کرے گی تو تب بھی ہمارے ہاتھ سے تو نہیں نکل گئی۔بعض دفعہ چور مارتے ہیں تو پیچھے سے پولیس گولی چلا دیتی ہے اور بعض لوگ مارے جاتے ہیں۔چونکہ وہ موت کے قائل نہیں ہوتے گولی صرف اس لئے پولیس چلاتی ہے کہ وہ بیچ کر نہ نکل جائیں اور ملک والے اُس کے خلاف شورش نہ کر دیں۔اور یہ نامناسب ہے۔لیکن اگر پولیس بھی مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی قائم مقام ہوتی تو کہتی کیا ہے کل کو وہ پکڑے جائیں گے۔پھر وہ گولی نہ چلاتی تو دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلوایا