خطبات محمود (جلد 36) — Page 83
83 $1955 14 خطبات محمود جلد نمبر 36 اگر دنیا قرآن مجید کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرے تو سارے جھگڑے ختم ہو جائیں فرموده 3 جون 1955ء بمقام زیور چ1) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔” میں نے اِن دنوں جمعہ کا خطبہ ایک پرانی خواب کی بناء پر اس بات پر دینا شروع کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اچھی گورنمنٹ جس کی ہر شخص دنیا میں تعریف کرے اور جو کیپٹلزم کا بھی مقابلہ کر سکے اور کمیونزم کا بھی مقابلہ کر سکے اُس کے گر سورہ فاتحہ میں بتائے ہیں۔اور یہ مجھے ڈلہوزی کے مقام پر آج سے چودہ پندرہ سال پہلے ایک سیکنڈ میں کرسی پر بیٹھے ہوئے ایک فرشتہ نے سنائے کہ یہ خدا تعالی نے گر بتائے ہیں جن سے دونوں قسم کی حکومتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور کلی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔اور وہی گورنمنٹ کامل تعریف کی مستحق ہوگی اور دشمنوں سے آزاد ہوگی۔جو اس تعلیم پر عمل کرے گی۔اور اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ خدا تعالیٰ کی حکومت کن اصولوں پر قائم رہے اور اسی لئے فرمایا کہ اَلحَمدُ لِلهِ 2 سب تعریفیں ، سب تعریفوں کے معنے ہیں سب قسم کی تعریفیں اور تمام لوگوں کی تعریفیں۔تو گل لوگوں کی تعریفیں خواہ وہ اُس کے ماننے والے ہوں یا نہ ماننے والے ہوں اور خواہ وہ کسی ملک اور زمانہ کے رہنے والے ہوں۔اور پھر کسی ایک چیز کی