خطبات محمود (جلد 36) — Page 68
$1955 8 68 68 خطبات محمود جلد نمبر 36 ہمارے پاس ایک ایسا خزانہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ دعا کا ہے۔اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ دو (فرمودہ 15 اپریل 1955ء بمقام ملیر کراچی ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔پرسوں تک تو میں چار پائی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا رہا۔مگر کل جو لیڈی ڈاکٹر علاج کے لیے آئیں۔( میں ان کے والد صاحب مرحوم سے جو مولانا محمد علی صاحب مرحوم اور ڈاکٹر انصاری صاحب کے واقف اور دوست تھے ، سے واقف تھا۔انہوں نے اعصابی بیماریوں کے علاج کی تعلیم امریکہ سے حاصل کی ہے۔نہایت سنجیدہ اور توجہ سے علاج کرنے کی عادت ہے۔اس لیے کرنل سعید صاحب سرجن سندھ نے میری گردن کے علاج کے لیے انہیں بھجوایا تھا۔وہ گورنر جنرل کی بھی معالجہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں کیا ڈالا کہ ) انہوں نے مجھے کہا کہ آپ باہر جا کر نماز پڑھا کریں۔میں نے کہا کہ مجھے تو باہر جانے میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ آپ کو صرف سیڑھیوں سے اُترنے کی تکلیف ہوگی۔لیکن باہر جانے سے آپ کا دل بھی لگے گا اور آپ کی جماعت کے دوست بھی خوشی محسوس کریں گے۔پھر انہوں نے اصرار کیا کہ کل جمعہ ہے آپ جمعہ کی نماز بھی پڑھائیں۔میں نے کہا مجھے تو گلے کی تکلیف ہے اس لیے میں زیادہ بول بھی