خطبات محمود (جلد 36) — Page 315
$1955 315 خطبات محمود جلد نمبر 36 پروا نہ کرتے ہوئے آٹا مانگنے کے لیے چلا گیا تو ایک شخص مجھے کہنے لگا کہ یہ آٹا بھی مانگ کر کھا جاتا ہے۔گویا یہ صلہ تھا جو لوگوں نے اُسے دیا کہ وہ قوم کی خاطر فقیر بنا لیکن بعض لوگوں نے یہ وی کہنا شروع کر دیا کہ وہ آٹا مانگ کر بھی کھا جاتا ہے۔پس تم اس بات کی پروا نہ کرو کہ کوئی تمہیں کیا کہتا ہے بلکہ اپنا کام کئے جاؤ۔اگر کوئی تمہیں گالی دیتا ہے تب بھی تم بُرا نہ مناؤ بلکہ اُسے کہو کہ تم نے مجھے گالی دی ہے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے ہی توفیق دے دے کہ میں پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرسکوں۔پھر ممکن ہے اُسے بھی شرم آجائے اور وہ بھی ایک آدھ روپیہ بطور چندہ دے دے۔اور پھر وہ اگر ایک دفعہ کچھ دے گا تو خدا تعالی آئندہ اُسے زیادہ دینے کی توفیق عطا فرما دے گا۔اگر پہلے سال تم دس روپیہ چندہ حاصل کرو گے تو خدا تعالیٰ آئندہ تمہاری کوششوں میں برکت ڈالے گا اور دس روپے کی بجائے دو دو سور و پیہ تمہاری معرفت آنا شروع ہو جائے گا اور پھر کسی دن اس کی مقدار ہزاروں اور لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔پس تم واپس جا کر میری ان نصائح پر عمل کرو اور چاہے کوئی تمہیں گالیاں بھی دے تم اس کی پروا نہ کرو اور اُسے کہو کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین کے لیے تمہیں کچھ نہ کچھ ضرور دے دے۔بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ اگر تم کسی کے پاس چندہ مانگنے جاؤ تو جیب میں چند پیسے ڈال لیا کرو۔اگر وہ تمہیں گالی دے تو تم اُس کے سامنے ایک دو پیسے نکال کر دوسری جیب میں ڈال لو اور کہو کہ آپ نے تو کچھ نہیں دیا چلو میں ہی آپ کے نام پر ایک دو پیسے خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیتا ہوں۔ممکن ہے وہ اسی طریق سے شرمندہ ہو اور آئندہ اُس کے دل میں بھی قربانی کرنے کا احساس پیدا ہو جائے۔پس تم واپس جا کر اس طریق پر عمل کرو اور مجھے بھی اطلاع دو کہ تم نے میری اس نصیحت پر کیا عمل کیا ہے۔اور اپنے دوستوں سے بھی کہو کہ میں ربوہ سے یہ نصائح سن کر آیا ہوں تم بھی ان پر عمل کرو۔اور یاد رکھو کہ اگر تم نے ان نصائح پر چند سال بھی عمل کیا تو تمہاری کا یا پلٹ جائے گی، تمہارے دلوں میں ایک نور پیدا ہو جائے گا اور خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرنے لگ جائے گا۔اور پھر یہ دیکھ کر کہ تم اسلام کی خدمت کر رہے ہو دوسرے لوگوں کے دلوں میں بھی خدمت اور قربانی کا مادہ پیدا ہو جائے گا اور وہ تمہاری طرح اسلام کی اشاعت میں مصروف