خطبات محمود (جلد 36) — Page 254
$1955 254 35 خطبات محمود جلد نمبر 36 مرکز سلسلہ ربوہ کو باہمی تعاون کے ساتھ صاف سُتھرا اور خوبصورت شہر بنانے کی کوشش کرو فرموده 2 / دسمبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" آج میں دو امور کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک امر تو وہ ہے جس نے مجھے یورپ کے سفر میں متاثر کیا اور وہ تھی وہاں کی صفائی۔وہاں صفائی کا ایسا اچھا انتظام تھا کہ خواہ تمام ر میں پھر جائیں کہیں گند نظر نہیں آتا۔ایک دن میں طبی معائنہ کی غرض سے گھر سے نکلا۔جب میں موٹر پر سوار ہو کر شہر کی گلیوں میں سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ ہر گھر کے سامنے ایلومینیم (ALUMINIUM) کے بنے ہوئے گول گول ڈرم پڑے ہوئے ہیں جن کے اوپر کنڈے لگے ہوئے تھے۔میں نے اُن کے متعلق دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ یہاں اس قسم کے ڈرم کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔سارے گھر کی صفائی کر کے کوڑا کرکٹ اس ڈرم میں ڈال دیا جاتا ہے۔ہفتہ کے بعد مقررہ تاریخ پر میونسپل کمیٹی کا ٹرک آتا ہے اور کمیٹی کے ملازم اس ڈرم کو اٹھا کر گند ٹرک