خطبات محمود (جلد 36) — Page 253
$1955 253 خطبات محمود جلد نمبر 36 پر غالب آجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کی تائید اور نصرت کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور وہ دنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو پھیلا دیتا ہے۔اُس کی محبت کو لوگوں کے دلوں پر غالب کر دیتا ہے اور وہ باتیں جو بظاہر ناممکن نظر آتی ہیں اُس کے ہاتھوں سے وہ ممکن ہو جاتی ہیں۔اور وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دین کو مٹانا چاہتے ہیں اُس سے ٹکرا کر خود مٹ جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتے ہیں کہ جاؤ اور اس کے ساتھ مل جاؤ۔چنا نچہ دیکھ لو ہماری جماعت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے خوا ہیں دیکھیں اور جماعت میں داخل ہو گئے۔قرآن کریم میں فرشتوں کے متعلق جو یہ آتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر نہیں اترتے Z اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ تم مجازی خدا بن جاؤ کیونکہ جب تم مجازی خدا بن جاؤ گے تو فرشتے تمہاری مدد کے لیے اُتر آئیں گے۔اور جب کسی کی مدد کے لیے خدا تعالیٰ کے فرشتے اُتر آئیں تو اُس کی کامیابی میں شبہ ہی کیا ہو سکتا ہے۔“ (الفضل 22 دسمبر 1955ء) 1: الاعراف :12 2: پیدائش باب 1 آیت 27 3 لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم: 7) :4 الصحيح البخارى كتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ (الرعد: 12) 6 الانفال 18 : تَنَزَّلُ الْمَلَيكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ (القدر : 5)