خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 224

$1955 224 خطبات محمود جلد نمبر 36 نہیں میں کیوں جاتے ہیں؟ ہمارا بیرونی ممالک میں اسلام پھیلانا بتاتا ہے کہ ہم اسلام اور محمد رسول اللہ علیہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں۔لیکن بہر حال جب دشمن عداوت میں بڑھ جاتا ہے تو وہ مخالفت میں معقولیت کو نظر انداز کر دیتا ہے۔انہوں نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم قرآن کریم کو نہیں مانتے اور مرزا صاحب کو محمد رسول اللہ اللہ سے افضل سمجھتے ہیں۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم اس قسم کے عقیدہ کو کفر کا موجب سمجھتے ہیں کہ کسی شخص کو رسول کریم ﷺ سے افضل سمجھا جائے یا اُس کی وحی کو قرآن کریم سے برتر قرار دیا جائے۔قرآن کریم تو مضامین کا ایک سمندر ہے۔ہماری ساری تمدنی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری معاشی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری عائلی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری عقلی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری سیاسی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری اخلاقی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔ہماری ساری روحانی ضرورتیں قرآن کریم سے پوری ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات قرآن کریم کا قائم مقام نہی ہو سکتے۔اگر کوئی شخص نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات قرآن کریم سے افضل یا اس کو رد کرنے والا مانے تو وہ قرآن کریم کی ان ساری تعلیموں کو آپ کے الہامات سے نہیں نکال سکتا۔گویا اگر کسی شخص کا فی الواقع یہ عقیدہ ہو کہ آپ کے الہامات نعوذ باللہ قرآن کریم کے قائم مقام ہیں تو وہ اُن ساری برکتوں سے محروم ہو جائے گا جو قرآن کریم سے حاصل ہوتی ہیں۔آپ کے الہامات قرآن کریم کی تشریح ہیں اور قرآن کریم کی بعض منطقی باتیں جو آسانی سے سمجھ میں نہیں آسکتیں آپ کے الہامات کی روشنی میں سمجھ آ جاتی ہیں۔لیکن اگر ہم یہ سمجھیں کہ قرآن کریم کے سارے مضامین ان الہامات سے نکل آئیں گے تو یہ بالکل احمقانہ بات ہوگی۔قرآن کریم ایک جامع اور کامل اور تمام الہامی کتب سے افضل کتاب ہے اور مرزا صاحب کے الہامات قرآن کے خادم ہیں۔اس لیے قرآن کریم میں تو سارے اخلاقی ، روحانی عقلی ،سیاسی ، معاشی ، اقتصادی اور ایمانی مضامین آگئے ہیں۔لیکن حضرت مرزا صاحب کے الہاموں میں یہ تمام مضامین بیان نہیں کئے گئے۔کیونکہ آپ کو الہام کرنے والا خدا جانتا تھا کہ یہ