خطبات محمود (جلد 36) — Page 13
خطبات محمود جلد نمبر 36 13 $1955 یورپ اور امریکہ کیوں ترقی کر رہے ہیں حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کے عملاً یا کچھ قولاً بھی منکر ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اول تو محنت سے کام کرتے ہیں اور پھر نا کامی کی صورت میں نتیجہ کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالتے۔اگر خدا تعالیٰ انسان کے دخل کے بغیر کام کر دیا کرتا۔تو امریکہ اور یورپ والے کیوں کامیاب ہوتے۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرتا اُن کی مدد نہ کرتا۔حال ہی میں انگلستان کے ریڈیو پر ایک عورت نے لیکچر دیا ہے اور وہ اخبارات میں چھپا ہے کہ اگر تم نے ترقی کرنی ہے تو خدا کو بالکل بھول جاؤ۔اور اگر خدا بنانا ضروری ہے تو اپنے اچھے کاموں کو خدا اور بُرے کاموں کو شیطان سمجھ لو۔لیکن خدا تعالیٰ کے وجود سے انکار کے باوجود وہ برابر ترقی کر رہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے مرد اور عورت دیووں کی طرح کام کر رہے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ ہی سب کام کر رہا ہوتا تو وہ روس، امریکہ اور یورپ والوں کو سُست بنا دیتا اور تمہیں پچست ؛ دیتا۔لیکن حالت یہ ہے کہ تمہارے حالات خراب ہیں اور انہوں نے خوب ترقی کر لی ہے۔اب یا تو یہ کہو کہ خدا تعالیٰ ماہر نہیں اور شیطان ماہر ہے چونکہ ان کے ساتھ شیطان ہے اس لئے وہ جیت جاتے ہیں اور تمہارے ساتھ چونکہ غریب خدا ہے، اسے کچھ آتا نہیں اس لئے تم ہر میدان میں ہار جاتے ہو۔اور یا یہ کہو کہ خدا تعالیٰ تم سے بھی کچھ کام کروانا چاہتا ہے۔اگر تم محنت کرتے ہو تو وہ تمہاری مدد کرتا ہے۔اور اگر تم محنت نہیں کرتے تو وہ تمہاری مدد نہیں کرتا اور تم نا کام رہتے ہو۔اور یہی حقیقت ہے کہ جب تک تمہارے اندر حضرت ابراہیم والا ایمان پیدا نہیں ہوتا اور جب تک تمہارے اندر وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ 1 والا احساس پیدا نہیں ہوتا ، جب تک تم یہ نہیں سمجھتے کہ بیمار ہم ہوں گے شفاء خدا تعالیٰ دے گا، جب تک تم یہ نہیں سمجھتے کہ جب بھی کوئی کمزوری آئے گی وہ ہماری طرف سے ہوگی اور جب ہم میں قوت اور طاقت پیدا ہوگی تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگی اُس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔لیکن جب تم یہ احساس پیدا کرلو گے تو تمہارے اندر ایک زبر دست محرک پیدا ہو جائے گا۔وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ میں ایک نکتہ بیان ہوا ہے۔حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اس میں دو باتیں مدنظر رکھی ہیں۔اگر آپ صرف اِذَا مَرِضْتُ کہہ دیتے تو پھر مایوسی ہی مایوسی ہوتی۔اور اگر فَهُوَ يَشْفِينِ کہہ دیتے تو امید ہی امید ہوتی۔اور یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔