خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 171

$1955 171 26 خطبات محمود جلد نمبر 36 اسلام اُس وقت تک غالب نہیں آسکتا جب تک کہ ہم میں متواتر خدمت دین کرنے والے افراد پیدا نہ ہوں (فرموده 30 ستمبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو " مجھے ڈاکٹروں نے تاکید کی تھی کہ میں گرم موسم میں نہ رہوں۔لیکن یہاں اتنی شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہر لحظہ میری تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے میں سمجھتا تھا کہ طبی طور پر یہ مناسب نہیں کہ میں خطبہ کے لیے مسجد میں آؤں۔لیکن چونکہ میں ایک لمبے عرصہ کے بعد ربوہ آیا ہوں اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ مختصر طور پر تین چار باتیں کہہ آؤں۔میں نے مسجد میں آنے سے قبل اعلان کروایا تھا کہ کوئی دوست مجھ سے مصافحہ نہ کریں کیونکہ میری صحت پر گرمی کا سخت اثر ہے۔گرمی کچھ کم ہو تو میں باہر نکل سکوں گا۔مجھے یورپ میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ آپ کو کچھ عرصہ تک ہر سال یہاں آنا چاہیے تا کہ موسم سے بھی فائدہ اٹھایا جائے اور ڈاکٹری مشورہ سے بھی فائدہ پہنچے لیکن یہ مستقبل کی باتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے منشاء پر منحصر ہیں۔آئندہ جو خدا تعالیٰ کا منشاء ہوگا وہی ہوگا۔انسان کی باتیں خواہ وہ ڈاکٹروں کی ہوں یا غیر ڈاکٹروں کی خیالی ہی ہوتی ہیں۔جو کچھ میرے دل میں بھرا ہے وہ تو