خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 116

خطبات محمود جلد نمبر 36 116 $1955 خواہ ہمیں اسلام کی اشاعت کا کام کتنا ہی مشکل دکھائی دیتا ہو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کو جھوٹا کہیں ، اپنے خیالات کو غلط قرار دیں اور خدا تعالیٰ کی اس بات پر سچا اور کامل یقین رکھیں کہ خواہ کفر کی کتنی بڑی طاقت ہو پھر بھی اسلام غالب آکر رہے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی بات تو کبھی جھوٹی نہیں ہو سکتی۔دیکھو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک صحابی کو اسہال کی شکایت ہوگئی۔اس کا بھائی رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور اس کی کیفیت بتلائی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا جاؤ اور اسے شہد پلاؤ۔وہ گیا اور اس نے شہد پلایا مگر اسے اسہال اور زیادہ ہو گئے۔وہ دوبارہ گھبرا کر رسول کریم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اس کے اسہال تو اور بھی بڑھ گئے ہیں۔آپ نے فرمایا جاؤ اور اُسے پھر شہد پلاؤ۔وہ گیا اور اس نے پھر شہد پلایا۔مگر بجائے فائدہ ہونے کے اس کے اسہال میں اور بھی زیادتی ہو گئی۔اس پر وہ پھر تیسری دفعہ رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرے بھائی کے اسہال بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔رسول کریم ہے۔فرمایا تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کا یہ قول جھوٹا نہیں کہ اُس نے شہر میں شفاء رکھی ہے۔جاؤ اور اُسے شہد پلاؤ۔چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک خطر ناک قسم کا سدہ اندر سے نکلا اور اُس کے اسہال دور ہو گئے 3۔صلى الله صد الله اب دیکھو جب رسول کریم ﷺ نے یہ فرمایا کہ تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے تو درحقیقت آپ نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا کہ اسہال کی تکلیف میں بعض دفعہ یہ ضروری ہوتا ہے کہ اور اسہال لائے جائیں تا کہ پیٹ صاف ہو جائے اور سُدّے نکل جائیں۔چنانچہ ڈاکٹر بھی بعض دفعہ اسہال کے مریض کو مگنیشیا دیتے ہیں تا اُسے اور اسہال آئیں اور فاسد مادہ نکل جائے۔پس اگر تمہاری آنکھ یہ کہتی ہو کہ یہ لوگ اسلام قبول نہیں کر سکتے تو تم کہو کہ ہماری آنکھ جھوٹی ہے۔یہ لوگ یقیناً ایک دن اسلام کو قبول کریں گے۔کیونکہ ہمارے خدا نے اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ لوگ پورے یقین کے ساتھ ان لوگوں کو تبلیغ کریں گے تو ان کو اسلام میں داخل کرنے میں یقیناً کامیاب ہو جائیں گے۔لیکن اگر تمہیں یہ یقین حاصل نہیں تو