خطبات محمود (جلد 36) — Page 113
خطبات محمود جلد نمبر 36 113 $1955 مجھے حضرت خلیفہ المسیح اول کی یہ بات ہمیشہ یاد رہتی ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ جب کبھی اُس شخص کا نام آتا ہے جو حضرت امام حسین کے قتل کا موجب ہوا تو دل سے ایک آہ نکل جاتی ہے۔حالانکہ وہ رسول کریم ﷺ کے ایک مخلص صحابی کا بیٹا تھا۔مگر کتنا بدقسمت تھا وہ شخص جو ایسے عظیم الشان صحابی کے گھر پیدا ہوا جس کے ماں باپ نے ساری برکتیں محمد رسول اللہ اللہ سے حاصل کیں۔مگر وہ بد بخت آپ کے نواسے کو قتل کرنے کا موجب بن گیا۔تو اچھے سے اچھے خاندان میں بھی بُری اولاد پیدا ہوسکتی ہے۔تو قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کے سبق کو ہمیشہ یاد رکھو۔اور اپنے آباؤ اجداد کی نیکیوں کو قائم رکھو اور دوسروں کے لئے ابتلاء کا موجب نہ بنو۔اور نیک چشمے کو گندگی سے بچاؤ تا کہ تمہارا اچھا چشمه بد بودار چشمه نه بن جائے۔اگر تم یہ کوشش کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرئے گا۔اُس کی ایک صفت ہادی بھی ہے۔لیکن اگر بندہ خود روک پیدا کرلے تو ہدایت سے محروم ہو جاتا ہے۔پس دعائیں کرتے رہو اور یہ تینوں سورتیں ہمیشہ پڑھا کرو۔رسول کریم ہر رات کو سونے سے قبل ان کو ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔آپ لوگوں میں سے اکثر مسافر ہیں اور ہم بھی تھوڑے دنوں میں سفر کرنے والے ہیں۔دوستوں کو معلوم ہے کہ میں شدید بیماری میں مبتلا رہا ہوں۔اگر چہ خدا تعالیٰ نے افاقہ بخشا ہے مگر بیماری ابھی گئی نہیں تھوڑا سا بولنے سے اور تھوڑی سی توجہ سے بھی سر چکرا جاتا ہے اور تھکان محسوس ہوتی ہے۔یہی وہ علامات ہیں جن کے متعلق ابھی علاج کی ضرورت ہے۔سو میں جاؤں گا اور آپ لوگوں کے لیے اور آپ کے خاندانوں کے لیے دعا کروں گا۔آپ بھی دعا کریں کہ میں بغیر روک اور پریشانی کے صحت کے ساتھ سلسلہ کی خدمت کر سکوں۔اور اللہ تعالیٰ مجھ پر اور میرے ساتھ کام کرنے والوں پر ایسا فضل کرے کہ جو کام آج سے قریباً نصف صدی پہلے ہم نے شروع کیا تھا اللہ تعالیٰ اس کے پھل دیکھنا بھی ہمیں نصیب کرے اور اسلام کو دنیا میں ترقی بخشے۔“ (الفضل 2 مئی 1956ء) 1: الفاتحة: 7 2: الفاتحة 7 3 الفلق : 2