خطبات محمود (جلد 36) — Page 71
خطبات محمود جلد نمبر 36 71 $1955 آج رات مجھے شدید تکلیف تھی ہاتھ کی مٹھی تک بند نہ ہوتی تھی اور سر بھی خالی خالی محسوس ہوتا ہے تھا۔جس وقت ذرا آرام آیا تو خواہش ہوئی کہ تذکرہ جو حضرت صاحب کے الہامات کا مجموعہ ہے اُسے کی پڑھوں۔میں نے اُسے یونہی کھولا اور کسی خاص اندازے کے بغیر ایک جگہ سے پڑھنا شروع کیا۔تو میری بیماری اور میرے شام کی طرف سفر کرنے کا بھی اس میں ذکر تھا 1۔اسی طرح بنی اسرائیل کے تی آخری زمانہ میں انگریزوں کی مدد سے فلسطین میں داخل ہونے کا بھی ذکر تھا۔ان الہامات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہود کا اس علاقہ میں آنا مسلمانوں اور خصوصاً عربوں کے لیے سخت نقصان دہ ہوگا۔مگر یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ان خطرناک نتائج کو کچھ عرصہ کے لیے ٹلا دے گا۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی فتح اور نصرت آنی شروع ہوگی۔پھر یہ بھی دیکھا کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کے پاؤں عرب ممالک میں جما دے گا۔گو وہاں مبشرات کے ساتھ منذرات کا بھی ذکر ہے۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ منذرات کے پہلوؤں کو کم کر دے اور مبشرات کو بڑھا دے تو کوئی تعجب نہیں کہ ہمارا وہاں جانا اسلام ، احمدیت اور عربوں کے لیے مفید ہو۔مگر چونکہ حضرت صاحب کے الہامات میں منذرات کا بھی ذکر ہے اس لیے دوستوں کو دعائیں بھی کرنی چاہئیں۔ایک وسیع مضمون تھا جو ذہن میں آیا۔اب وہ سارا یاد نہیں رہا۔اس کے کچھ حصوں پر پھر غور کیا جاسکتا ہے۔“ :1 تذکرہ صفحہ 564,563 ایڈیشن چہارم (الفضل 27 اپریل1955ء)