خطبات محمود (جلد 36) — Page 248
$1955 248 34 خطبات محمود جلد نمبر 36 جولوگ اپنے اندر صفات الہیہ پیدا کر لیتے ہیں اللہ تعالیٰ فرشتوں کو اُن کے تابع کر دیتا ہے فرموده 25 نومبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ثُمَّ صَوَّرُ لَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَبِكَةِ اسْجُدُو الأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ 1 ثُمَّ اس کے بعد فر مایا۔" قرآن کریم کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی دو پیدائشیں ہیں۔ایک بشری اور ایک انسانی۔بشری پیدائش کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ہم نے تم کو پیدا کیا ہے۔یعنی تمہیں ایک ذی حیات وجود بنایا ہے۔اور انسانی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے کہ ثُمَّ صَوَّر لکھ ہم نے تمہاری ایک روحانی شکل بنائی ہے۔صورت سے چیز پہچانی جاتی ہے اور انسان کے جو روحانی کمالات ہیں اُنہی کے ذریعہ سے وہ دوسری مخلوقات سے ممتاز طور پر پہچانا جاتا ہے۔بائیبل سے پتا لگتا ہے کہ صورت سے کیا مراد ہے۔بائیل میں آتا ہے۔" اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔"2 پس صور نكُمْ کے معنے ہیں کہ ہم نے اس کے اندر اخلاق الہیہ اور صفات الہیہ