خطبات محمود (جلد 36) — Page 115
$1955 115 21 خطبات محمود جلد نمبر 36 خدا تعالی کے اس وعدے پر سچا اور کامل ایمان رکھو کہ بالآخر اسلام دنیا کے تمام ادیان پر غالب آئے گا (فرموده 26 اگست 1955ء بمقام لندن) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" اللہ تعالیٰ کا فضل شاملِ حال رہا تو ہم نماز کے بعد روانہ ہوں گے۔اس لیے میں آخری نصیحت کے طور پر دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ ایک حدیث میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَنَا عِندَ ظَنِّ عَبْدِی بی 1۔میرا بندہ جس قسم کا یقین مجھ پر رکھتا ہے میں بھی اُس سے ویسا ہی سلوک کرتا ہوں۔یعنی خدا تعالیٰ اپنے بندے سے اُس کے یقین اور ایمان کے مطابق سلوک کرتا ہے۔اگر بندہ خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو جائے تو خدا تعالیٰ بھی اُسے اپنی رحمت سے حصہ نہیں دیتا۔آپ لوگ جو انگلستان میں رہتے ہیں اور جن کا کام یہاں اسلام کی تبلیغ کرنا ہے آپ کو ان لوگوں کا اسلام میں داخل ہو نا بظا ہر مشکل نظر آتا ہے۔کیونکہ ان لوگوں کو جو ترقی ملی ہے اُسے یہ عیسائیت کی ترقی سمجھنے لگ گئے ہیں۔مگر ہمارے مبلغوں کو یا د رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو تمام دنیا کے لئے بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں خبر دی ہے کہ وہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کر دے گا۔اگر ہمیں خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا کامل یقین ہو تو