خطبات محمود (جلد 36) — Page 79
$1955 79 13 خطبات محمود جلد نمبر 36 سورۃ فاتحہ میں اشتراکیت اور سرمایہ داری کے جھگڑے کے استیصال اور دنیا میں امن قائم کرنے کے گر بتائے گئے ہیں (فرموده 27 رمئی 1955ء بمقام زیورچ سوئٹزرلینڈ ) تشهد ، تعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔جمعہ کی نماز سے پہلے چار سنتیں ہوتی ہیں جو امام کے آنے سے پہلے پڑھنی چاہئیں۔اگر امام آجائے اور خطبہ شروع کر دے تو پھر دوسنتیں ہوتی ہیں اور باقی دو بعد میں پڑھنی چاہیں۔میں نے پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا کہ مجھے رویا میں بتایا گیا کہ سورۂ فاتحہ میں دنیا کے امنا کمیونزم اور کیپٹلزم کے جھگڑے کے استیصال کے گر بتائے گئے ہیں۔اور میں نے سب سے پہلے سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ 1 سے ایک نسخہ بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے لیے جو الحمد کہا گیا ہے تو وجہ بھی بیان کی ہے کہ وہ ب العالمین ہے۔جب تک کوئی شخص رب العالمین نہ ہو چاہے اپنی پارٹی کے ساتھ وہ کتنا ہی اچھا سلوک کیوں نہ کرتا ہو وہ اَلْحَمْدُ کا مستحق نہیں ہو سکتا۔الْحَمدُ کا مستحق وہی ہو سکتا ہے جو پارٹیوں سے بالا ہو اور ہر قوم اور ملت سے اس کا