خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 62

$1955 62 خطبات محمود جلد نمبر 36 زیادہ ہو گئے۔وہ دوبارہ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں نے اپنے بھائی کو شہد پلایا تھا لیکن اُس کے دست اور زیادہ ہو گئے ہیں۔آپ نے فرمایا اُسے اور کی الله شہد پلاؤ۔چنانچہ اُس نے اور شہد پلایا لیکن دست اور زیادہ ہو گئے۔وہ پھر رسول کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا۔اور کہا یا رَسُولَ الله ! دست تو اور زیادہ ہو گئے ہیں۔آپ نے فرمایا اُسے اور شہد پلاؤ۔اللہ تعالیٰ سچا ہے تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔جب خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ شہد میں شفا ہے تو اس کے پینے سے یقیناً شفا ہوگی۔خدا تعالیٰ کی بات جھوٹی نہیں ہو سکتی۔میں کس طرح مانوں کہ تمہارے بھائی کے دست شہد پینے سے ٹھیک نہیں ہوئے۔معلوم ہوتا ہے کہ تمہاے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے 1۔بات بھی ٹھیک ہے۔یہ بات طب سے ثابت ہے کہ جس شخص کو بد ہضمی کی وجہ سے اسہال ہوں اُسے جلاب آور دوا دینی چاہیے تا کہ تمام فاسد مواد اندر سے نکل جائے۔اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ جھوٹا نہیں۔اس نے شہد میں شفا رکھی ہے۔تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔پس اگر تم اپنی قابلیت کو ظاہر نہیں کرتے تو تم جھوٹے ہو۔خدا تعالیٰ سچا ہے۔خدا تعالیٰ نے تمہیں لیڈر اس لیے بنایا تھا کہ تم میں قابلیت پائی جاتی ہے۔اگر تمہارے دماغ اور دوسرے قومی دوسرے لوگوں سے بہتر نہ ہوتے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو اس ملک میں نہ بھیجتا۔میرے پاس ایک دفعہ امریکہ کا قونصل جنرل آیا۔میں نے اُسے کہا تم امریکہ والے پاکستان کے معاملات میں دخل دیتے ہو یہ امر پسندیدہ نہیں۔تو وہ اس بات سے چڑ گیا۔میں نے اُسے کہا کیا تمہارے دماغ ہمارے دماغوں سے زیادہ اچھے ہیں؟ اُسے یہ بات بُری لگی ہوگی۔لیکن آخر ان کی کونسی چیز ایسی ہے جو تم سے اچھی ہے۔وہ تو اتنے سادہ عقل کے ہیں کہ ایک انسان کو خدا مان رہے ہیں۔ایسے لوگوں نے ہمارے دماغوں کا کہاں مقابلہ کرنا ہے۔ہمارے پاس خدا ہے ، اس کا سچا رسول ہے، سچی کتاب ہے ، ہم نے خدا تعالیٰ کو مانا ہے اور وہ اِس کا انکار کر رہے ہیں۔اس لئے اُن کا غلطی پر ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے اور ہمارے عظمند ہونے میں کیا شبہ ہے۔لیکن اگر ہم اپنی عقل اور دماغ کو استعمال نہیں کرتے تو یہ ہماری کمزوری ہے ورنہ اس میں