خطبات محمود (جلد 36) — Page 291
خطبات محمود جلد نمبر 36 291 $1955 اب دیکھو کہ میں لندن میں بیٹھا ہوا ہوں وہاں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آتے ہیں۔اور مجھے بتاتے ہیں کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی اولاد ہے اور وہ ان کی دوسری بیوی سے ہے۔میں چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے پوچھتا ہوں کہ کیا سید نذیر حسین صاحب کی دو بیویاں تھیں اور کیا ان کی اولا د دوسری بیوی سے ہے؟ تو وہ کہتے ہیں مجھے ان کے کسی بیٹے کا تو علم نہیں ہاں میں نے اپنے ماموں چودھری عبداللہ خان صاحب سے سنا تھا کہ اُن کی دو بیویاں تھیں۔پھر یہاں آکر چودھری محمد عبد اللہ صاحب سے جو اس حلقہ کے نائب امیر ہیں میں دریافت کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں سید نذیر حسین صاحب کا ایک بیٹا تو ہے اور وہ ہمارے سکول میں مدرس ہے۔لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں اور وہ لڑکا ان کی دوسری بیوی سے ہے۔واپس جا کر وہ سید نذیر حسین صاحب کے بیٹے سے پوچھتے ہیں تو وہ انہیں بتاتا ہے کہ فی الواقع میرے والد کی دو بیویاں تھیں۔پہلی بیوی بدوملہی کی تھی جسے انہوں نے طلاق دے دی تھی بعد میں انہوں نے میری والدہ سے شادی کی تھی۔غرض اس طرح اللہ تعالیٰ کے فرشتے جنہیں خدا تعالیٰ کسی خاص چیز کا علم دے دیتا ہے آتے ہیں اور دنیا میں بعض انسانوں کو خدا تعالیٰ کے اشارہ سے کسی چیز کے متعلق کچھ بتادیتے ہیں۔لیکن پھر بھی شرعی وحی اور غیر شرعی وظلی وحی میں ایک فرق ہوتا ہے۔اور وہ فرق یہ ہے کہ ہر شرعی وحی نبی کے قلب پر بھی نازل ہوتی ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ 8 یعنی یہ وحی جو رب العلمین کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔اسے روح الامین نے تیرے قلب پر نازل کیا ہے۔چونکہ اس وحی کے متعلق یہ حکم ہوتا ہے کہ اس پر اَنَا اَوَّلُ الْمُؤمِنِینَ کہو۔اس لیے یہ قلب پر نازل ہوتی ہے اور جوں جوں کی نازل ہوتی ہے وہ دلوں کو مضبوط کرتی چلی جاتی ہے۔دوسری وحی سے کوئی فائدہ اٹھاتا ہے تو اٹھا لیتا ہے اور اگر فائدہ نہ اٹھائے تو اُس کی مرضی ہوتی ہے۔کئی لوگوں نے آیت سے غلطی کھائی ہے خصوصاً بہائیوں کو اس سے غلطی لگی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ جو خیال دل میں آجائے وہ وحی ہوتا ہے۔حالانکہ قرآن کریم اور احادیث سے پتا لگتا ہے کہ وحی زبان پر بھی نازل ہوتی ہے 9۔مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے۔