خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 19

$1955 19 خطبات محمود جلد نمبر 36 کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ میں ہر طرح کی احتیاط سے کام لوں اور اس کے رستہ میں حائل ہونے والی کسی روک کی پرواہ نہ کروں۔اُس نے ایک بُرا کام کیا تھا اور میری بادشاہ سے وفاداری کا تقاضا یہی تھا کہ میں اُسے ہلاک کر دوں۔اِس پر اُس ملاح نے ہتھیار پھینک دیا اور کہا میں سمجھ گیا ہوں میرا بھائی قصور وار تھا اور اپنے اُس جرم کے بدلہ میں موت کی سزا کا مستحق تھا۔تم ان لوگوں کی تاریخ میں ، ادب میں، ناولوں میں ، کہانیوں میں ، قصوں میں اور علم واخلاق کی کتابوں میں دیکھ لو۔یہی مضمون ملے گا کہ جب بھی کوئی شخص غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی کی سزا لیتا ہے۔چاہے اس سے پہلے اُس نے کتنی ہی قربانیاں کی ہوں وہ ختم ہو جاتی ہیں اور سزا میں ان کا خیال نہیں رکھا جاتا۔جب تک تم اس طریق پر عمل نہیں کرو گے تم ترقی نہیں کر سکتے۔اگر کوئی شخص جنگ میں پیٹھ دکھاتا ہے اور لڑائی سے بھاگ جاتا ہے تو چاہے اُس نے دس سال تک قربانی کی ہو کوئی احمق ہی ہو گا جو اُس کے اس مجرم کے بعد ان قربانیوں کا خیال رکھے۔وہ شخص بہر حال مجرم ہے اُس کی پچھلی سروس کے بدلہ میں اُس کے پچھلے انعام ہیں۔اور موجودہ غلطی پر موجودہ سزا ہے۔تم یہ بات اپنے ذہن میں اچھی طرح داخل کر لو۔ورنہ تمہاری ساری قربانیاں بیچ ہوں گی اور تم تمام لوگوں کے غلام ہو جاؤ گے۔لیکن اگر تم اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کرلو گے تو تمہیں صحیح تو کل نصیب ہوگا۔اور جس شخص کو صحیح تو کل نصیب ہو جاتا ہے اُس کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہوتا۔" 1: الشعراء : 1 8 (الفضل 10 فروری 1955ء) فٹن : چار پہیوں کی گاڑی جو اوپر سے کھلی ہوئی ہوتی ہے۔اس میں عموماً دوگھوڑے جوتے جاتے ہیں۔( اُردو لغت تاریخی اصول پر جلد 13 صفحہ 850 کراچی جنوری 2008ء) 3 اگا دو پہیوں اور ایک گھوڑے کی گاڑی جو تانگے سے کسی قدر اونچی اور کم چوڑی ہوتی ہے۔یکہ ( أردو لغت تاریخی اُصول پر جلد اول صفحہ 643 کراچی مارچ 2006ء) :4 اِذَا خَوَّلْنَهُ نِعْمَةً مِنَا ، قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ (الزمر:50)