خطبات محمود (جلد 36) — Page 268
1955ء 268 خطبات محمود جلد نمبر 36 اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا اور تمہاری مدد کرے گا ۔ پس تم شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرو ۔ چھڑ کا ؤ اور رولر کے ذریعہ گرد و غبار کو دباؤ ۔ اب تو یہ حالت ہے کہ اگر ایک آدمی بھی گلی سے گزرتا ہے تو چاروں طرف گر داڑ نے لگ جاتی ہے اور اگر کھڑ کی کھولی جائے تو ہوا میں اس قدر گرد ہوتی ہے کہ سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ صبح کے وقت کھڑ کی کھولیں تو کمرے میں سانس رکنے لگ جاتا ہے۔ جس سے صاف پتا لگتا ہے کہ یہ گردو غبار کا اثر ہے جو ہوا کے ساتھ کمرہ کے اندر آ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ نہ یہاں چھڑکاؤ کا انتظام ہے، نہ رولر سے مٹی دبانے کا انتظام ہے اور نہ لوگوں نے باغ اور پھول لگائے ہیں کہ اس سے گرد و غبار دب جاتا ہے۔ جڑیں پانی کو نیچے ھینچتی ہیں اور اس سے مٹی دب جاتی ہے ۔ اس نقص کی وجہ سے شہر کی صحت خراب ہے ۔ جب بیماری آتی ہے تو ربوہ میں دو دو ماہ تک ڈیرہ لگائے رہتی ہے۔ بخار آتا ہے تو وہ دو دو ماہ تک شہر سے نہیں نکلتا ۔ نزلہ، زکام اور کھانسی آتی ہے تو وہ دو دو ماہ تک ماہ تک شہر سے نہیں نکلتی ۔ غرض ہم سارے کے سارے اپنی حماقت اور بیوقوفی کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں ۔“ - )الفضل 14 دسمبر 1955ء 1: صحيح مسلم كتاب الطهارة باب النهى عَنِ التخلي في الطريق و الظلال 2 جامع الترمذى ابواب الطهارة باب كراهية البول في الماء الراكد 3 بخارى كتاب المظالم باب إِمَا طَةِ الأذى :4 مسلم کتاب الايمان باب تَحْرِيمِ الْكِبُر وَ بيا نِهِ 5 سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب تسوِيَةِ الصُّفُوف