خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 241 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 241

$1955 241 خطبات محمود جلد نمبر 36 ہے کہ خدا باز کے دل میں رحم ڈال دے۔ایک پدی اگر طاقت کے ساتھ باز سے لڑنا چاہے تو شاید سو میں سے نہیں ہزار میں سے ایک دفعہ ہی اس کا امکان ہے۔لیکن اگر وہ پری خدا کے آگے اپیل کرے تو سو میں سے 70 فیصدی امکان ہو سکتا ہے کہ باز کے پر ٹوٹ جائیں یا باز کی نیت بدل جائے یا باز کو کوئی اور زیادہ اچھا جانور نظر آجائے اور وہ اس پری کو چھوڑ کر اُدھر بھاگ جائے تو یہ ساری چیزیں ہو سکتی ہیں۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں تمہاری نسبت محبت اور رحم پیدا کرے اور تمہاری باتوں میں تاثیر دے اور تمہارے کاموں میں برکت دے۔اور سب سے زیادہ یہ کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں اپنی محبت پیدا کرے۔اتنی محبت پیدا کرے کہ اس کے بعد وہ تمہاری باتوں کو رڈ نہ کر سکے بلکہ تمہاری دعائیں قبول کرنے لگ جائے۔یہی گر ہے تمہاری کامیابی کا۔اس کے سوا اور کوئی گر نہیں۔ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوگا تو وہی جو اُس نے کہا ہے مگر اس کے لیے ہمیں بھی کچھ تدبیر کی ضرورت ہے۔اور ہماری تدبیر دعا ہے۔دنیوی تدبیر نہ ہمارے پاس ہے نہ ہم کر سکتے ہیں۔مگر دعا بھی ایک تدبیر ہے۔بندے کی طرف سے تدبیر دعا ہے اور دعا کی قبولیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر ہے۔جب یہ تدبیر اور تقدیر جمع ہو جاتی ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ فضل کر دیتا ہے۔دیکھ لو! اس وقت مسلمانوں کے ساتھ جو خدا کا سلوک ہو رہا ہے وہ صاف بتا رہا ہے کہ تقدیر الہی جب آتی ہے تو ساری مشکلات دُور ہو جاتی ہیں۔پس دعاؤں میں لگ جاؤ اور دعاؤں کی عادت ڈالو اور جوانی ہی میں ولی اللہ بن جاؤ۔بڑھاپے میں جا کے پھر کو ٹنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن اگر اتنی دعائیں کرنے لگ جاؤ کہ ابھی سے تمہیں ނ خدا تعالیٰ کی طرف سے خوابوں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے کشفوں اور خدا تعالیٰ کی طرف الہاموں کی چاشنی مل جائے اور مزا پڑ جائے تو تمہاری ساری زندگی سنور جائے گی۔اور ساری عمر میں اللہ تعالیٰ کے احسانات ایسی شکل میں دیکھو گے کہ جدھر تم ہو گے اُدھر ہی خدا ہوگا ، جدھر تم دیکھو گے خدا بھی اُدھر ہی دیکھے گا، جس طرف تم چلو گے خدا بھی اُس طرف ہی چلے گا ، جو ارادہ تم کرو گے وہی ارادہ خدا بھی کرے گا۔اور جب بندے اور خدا کے ارادے مل جاتے ہیں تو پھر بڑی برکتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔“