خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 15

$1955 15 خطبات محمود جلد نمبر 36 اگر ہم علم اور سمجھ والے نہ ہوتے تو یہ ترقی کس طرح حاصل ہوتی اور جب کوئی ناکامی ہوتی ہے تو اسے خد تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں 4۔گویا وہ ہر عیب خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور ہر خوبی اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔اگر تم اپنا رویہ بدل لو تو دیکھو گے کہ تم میں پستی پیدا ہو جائے گی۔ہمارا ایک طالب علم فیل ہو جاتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے؟ وہ جانتا ہے کہ اگر میں نے اپنی نا کامی کو اپنی سستی کی طرف منسوب کیا تو ماں باپ ناراض ہو جائیں گے۔اس لئے وہ کہتا ہے استاد کو مجھ سے ضد تھی۔میں چونکہ گھر سے اس کے لئے شکر یا گری نہیں لایا تھا اس لئے اُس نے مجھے فیل کر دیا۔اور ماں باپ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ٹھیک ہے۔یو نیورسٹی کا امتحان ہو تو ہمارے ہاں عام محاورہ ہے کہ یہاں سارے کام سفارش سے چلتے ہیں۔امتحانوں میں کامیابی یا نا کامی بھی سفارش یا عدم سفارش کی وجہ سے ہوتی ہے۔حالانکہ اس میں 90 فی صدی جھوٹ ہوتا ہے۔اگر کوئی لڑکا فیل ہو جاتا ہے تو وہ کہتا ہے ابا تم کسی کے پاس سفارش لے کر نہیں گئے تھے اس لئے میں فیل ہو گیا ہوں۔اگر تم کسی کے پاس سفارش لے کر چلے جاتے تو میں ضرور کامیاب ہو جاتا۔اس پر باپ سمجھ لیتا ہے کہ جو کچھ یہ کہ رہا ہے درست ہے۔ایک دفعہ ایک احمدی دوست کی طرف سے یہ شکایت آئی کہ میرا لڑکا بڑا لائق اور محنتی ہے، اسلام کے احکام کا پابند ہے۔لیکن استاد نے ضد کی وجہ سے اسے عربی کے پرچہ میں فیل کر دیا ہے۔وہ کسی اور مضمون میں فیل ہو جاتا تو میں سمجھ لیتا کہ اس کا قصور ہے لیکن فیل بھی وہ عربی کے پر چہ میں کیا گیا ہے جس میں وہ خوب ہوشیار تھا۔میں سکول کے عام معاملات میں تو دخل نہیں دیتا کی لیکن یہ معاملہ چونکہ کافی دلچسپ تھا اس لئے میں نے ہیڈ ماسٹر صاحب کو لکھا کہ فلاں لڑکے کے پرچے میرے پاس بھیج دو۔انہوں نے پرچے بھجوا دیئے۔میں نے دیکھا کہ استاد نے عربی کے پرچے میں اسے 5/100 نمبر دیئے ہیں۔لیکن وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا۔میں نے اس کے باپ کو لکھا کہ ہیڈ ماسٹر پر آپ بھی خفا ہیں اور میں بھی خفا ہوں۔آپ تو اس لئے خفا ہیں کہ انہوں نے آپ کے بیٹے کو فیل کر دیا اور میں اس لئے خفا ہوں کہ انہوں نے 5/100 نمبر بھی کیوں دیئے۔شایداستاد نے لڑکے سے رشوت لے لی تھی کہ اسے پانچ نمبر دے دیئے حالانکہ وہ جاہل مطلق ہے۔وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا۔گجا یہ کہ وہ امتحان میں پاس کیا جاتا استاد نے اس سے