خطبات محمود (جلد 36) — Page 182
1955ء 182 28 خطبات محمود جلد نمبر 36 اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرو اور یہ عہد کرو کہ تم اپنی اولاد در اولاد کو بھی وقف کرتے چلے جاؤ گے (فرموده 14 اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ دو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے یا یوں کہو کہ جو کام خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ذریعہ ہمارے سپر د کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ اُس کا تصور کر کے بھی دل کانپ جاتا ہے ۔ دنیا میں اس وقت دو ارب غیر مسلم پائے جاتے ۔ ہیں ۔ اور ہمارے سپرد یہ کام ہے کہ ان دو ارب غیر مسلموں کو مسلمان بنادیں ۔گزشتہ تیرہ سوسال میں صرف پچاس کروڑ مسلمان ہوئے ہیں ۔ گویا اس وقت چار غیر مسلم ایک مسلمان کے مقابل پر موجود ہیں ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جو کام 1300 سال میں ہمارے آباؤ اجداد نے کیا ہے اُس سے چار گنا کام کی ہم سے امید کی گئی ہے۔ لیکن اس کے لیے وقت کا لحاظ رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔ ورنہ غیر معین عرصہ میں تو بڑے بڑے کٹھن کام بھی ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً دریاؤں کا پانی ہی جب ایک لمبے عرصہ تک پہاڑوں پر گرتا رہتا ہے تو اس کی وجہ سے بڑی بڑی غاریں بن جاتی ہیں ۔