خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 117

$1955 117 خطبات محمود جلد نمبر 36 تمہاری تمام کوششیں ناکام رہ جائیں گی۔اگر تبلیغ کرتے وقت تمہارے اندر یہ یقین پیدا نہیں ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام میں داخل ہوں گے تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے تم محروم رہو گے اور فرشتے تمہاری تائید کے لئے آسمان سے نازل نہیں ہوں گے۔پس جب تم تبلیغ کرو تو اس یقین اور ایمان کے ساتھ کرو کہ یہ لوگ یقیناً ایک دن اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ایک دن اسلام باقی تمام ادیان پر غالب ہوگا۔اور اگر تبلیغ کے باوجود تمہیں اچھے نتائج نظر نہ آئیں تو تم سمجھ لو کہ یا تمہارے کام میں نقص ہے اور یا تمہارے یقین اور ایمان میں کمی ہے۔یہ لوگ یقیناً اسلام میں داخل ہوں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ قول بہر حال سچا ہے کہ وہ اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرے گا۔پس جب تم کسی کو تبلیغ کرو تو اس یقین کے ساتھ کرو کہ وہ اسلام میں ضرور داخل ہوگا۔اور اگر وہ اسلام قبول کرنے سے انکار بھی کرے تو تم اُس سے کہو کہ گو تمہارا منہ اسلام کو قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے لیکن تم بہر حال میرا شکار بنو گے۔پس بہتر ہے کہ تم حجت پوری ہونے سے پہلے خود ہی مسلمان ہو جاؤ ورنہ خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہیں اسلام قبول کرنے کے لئے میرے پاس لائیں گے اور تمہیں ایک نہ ایک دن اسلام ضرور قبول کرنا پڑے گا۔“ الفضل 9 دسمبر 1955ء) 1: الصحيح البخارى كتاب التوحيد باب قولُ الله تَعَالَى يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوْا كَلَامَ اللَّهِ :2 هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ (الصف: 10 3 صحیح مسلم کتاب السلام باب التداوي بِسَقْيِ الْعَسَلِ