خطبات محمود (جلد 36) — Page 118
$1955 118 22 خطبات محمود جلد نمبر 36 اطمینانِ قلب حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اُس کے ساتھ تعلق پیدا کرنا ضروری ہے (فرموده 2 ستمبر 1955ء بمقام زیورچ سوئٹزرلینڈ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔”مذہب اور لامذہبیت میں بڑا فرق یہی ہے کہ مذہب اس دنیا میں خدا تعالیٰ کو ایک فعال ہستی تسلیم کرتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ اس دنیا میں اس قدر حوادث کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا کے حالات بعض دفعہ اس طرح مخفی ذرائع سے بدلتے ہیں کہ اگر اس دنیا سے اللہ تعالیٰ کا تعلق تسلیم نہ کیا جائے تو انسان کے لیے اطمینان حاصل کرنے کی صورت ہی نہیں رہتی۔لیکن خدا تعالیٰ پر بھی صرف ایمان لانا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ تعلق پیدا کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص پانی کی چھا گل اپنے پاس رکھے لیکن پیاس لگنے پر پانی نہ پیئے تو اس کی پیاس بجھ نہیں سکتی۔مذہب سے بھی انسان اسی صورت میں فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ وہ دعاؤں سے کام لے اور خدا تعالیٰ کی طرف جھکے۔جب انسان ایسا کرے تو وہ اُس شخص کے مشابہہ ہوگا جس کے پاس پانی موجود ہے اور وہ اُسے پی بھی رہا ہے۔اگر پانی موجود