خطبات محمود (جلد 36) — Page 1
$1955 1 1 خطبات محمود جلد نمبر 36 نئے سال کو اس عزم اور ارادے کے ساتھ شروع کرو کہ ہم نے محنت کرنی ہے اور ہماری محنت ہی سے اعلیٰ نتائج پیدا ہو نگے۔فرموده 7 / جنوری 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" پچھلے جمعہ کے بعد مجھے شدید نزلہ ہوا۔اس قسم کا شدید نزلہ مجھے کئی سال سے نہیں کی ہوا تھا۔پہلی دو راتیں تو ایسی گزریں کہ رات بھر سوتے اور جاگتے ناک سے اس قدر پانی بہتا رہتا ہے تھا کہ اس سے تکیہ بھر جاتا تھا۔اس کے بعد مرض میں کمی آنی شروع ہوئی لیکن ابھی تک پوری طرح مرض نہیں گئی۔تھوڑی سی شکایت باقی ہے بہت سی جاتی رہی ہے۔یہ جمعہ اس سال کا پہلا جمعہ ہے۔پچھلا جمعہ گزشتہ سال کا آخری جمعہ تھا۔ہمیں اپنے اعمال پر غور کرتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ ہر سال ہمارے کام کو کتنا بڑھا دیتا ہے اور ہماری ذمہ داری کو کتنا ادا کر دیتا ہے۔ہر سال ہی میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اور ہر سال ہی آپ میں سے مخلص لوگ نئے نئے عزم اور ارادے کرتے ہیں۔لیکن جب سال گزر جاتا ہے تو ڈھاک 1 کے وہی تین پات نظر آتے ہیں۔ہمارے ملک میں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے یا یوں کہو اس خطبہ کے بعد پھر شدید دورہ زکام کا ہوا جس کی وجہ سے بعد کا جمعہ میں نہیں پڑھا سکا۔